Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکہ نے فلسطین میں مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کو قانونی قرار دے دیا

مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیاں عالمی قوانین کے برخلاف نہیں ہیں۔مائیک پومپیو

واشنگٹن (نیوز پلس) امریکی انتظامیہ نے فلسطین میں مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیاں عالمی قوانین کے برخلاف نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیک پومپیو نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا اسرائیلی آبادیوں کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف نہیں سمجھتا۔امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا فلسطین میں اردن کی سرحد کے نزدیک مغربی کنارے میں بنائی گئی اسرائیلی آبادیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تصور نہیں کرتا ہے۔غربِ اردن کی حیثیت کا فیصلہ کرنا اسرائیلیوں اور فلسطینیوں پر منحصر ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ موقف سابق امریکی صدر اوباما کی رائے کے برعکس ہے۔ ادھر فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ امریکی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے بالکل منافی ہے۔فلسطینی چاہتے ہیں کہ غرب اردن کا تمام علاقہ ایک دن ان کی ریاست کا حصہ ہوگا۔ اسرائیل نے غرب اردن اور مشرقی یروشلم میں 140یہودی بستیاں قائم کی ہیں جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی کہلاتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More