امریکا کا پاکستان کے لئے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینچ پروگرام ختم کرنے کا اعلان
امریکا نے پاکستان کے لے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینچ پروگرام ختم کر دیا ہے۔
پاکستان میں امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا، ہم جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور اُن لوگوں کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور موقع کے منتظر تھے۔
امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن کا مزید کہنا تھا کہ ان 15 برسوں کے دوران گلوبل (یوجی آر اے ڈی) پروگرام نے ہزاروں طلبہ کو زندگی بدل دینے والے تجربات کئے جن میں تعیلمی ترقی و ثقافتی تبادلہ اور قائدانہ صلاحیتیوں کی نشونما شامل ہیں۔