امریکا میں جدید ترین ایف35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
طیارہ سینٹرل کیلی فورنیا میں نیول ائیربیس اسٹیشن لیمور میں گرا
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ بحاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایف 35 لڑاکا طیاہ سینٹرل کیلی فورنیا میں نیول ائیربیس اسٹیشن لیمور میں گرا، امریکی نیوی نے بھی ایف 35 طیارے کے گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرنے والے لڑاکا طیارےکاپائلٹ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا، تاہم طیارے کے گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
تباہ ہونے والے طیارے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، زیر گردش ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہ ہونے کے بعد طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے اور دھویں کے بادل آسمان پر دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 35 لڑاکا طیارے کے حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی تاہم طیارے کے گرنے کی وجوہات کے لئے تحقیقات کا آگاز کر دیا گیا ہے ۔
