بیجنگ(مانٹیرنگ ڈیسک)عوامی جمہوریہ چین نے کہا ہے کہ امریکا دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنے والا سب سے بڑ ملک ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نیجی ٹونٹی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عدم استحکام کا باعث بننے والا ملک امریکا ہے۔جاپان کے شہر ناگویا میں جی ٹوئنٹی کے وزرائے خارجہ کیاجلاس میں چین کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سیاستدانوں کو چین کے خلاف بے بنیاد زہریلی مہم چلانے کے سوا اور کوئی کام نہیں۔چین اور امریکا کے درمیان تجارتی اختلافات حل کرنے کے مذاکراتی سلسلے کے حوالے سے وانگ ژی نے یہ بھی کہا کہ اس میں امریکا کی بالادستی تسلیم کیے جانے کا کوئی امکان نہیں اور بہتر یہی ہو گا کہ دونوں ممالک آپس میں تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔