امریکا اگلے امدادی پیکج میں یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل فراہم کرے گا
چینی خبر رساں ادارے سی جی ٹی این کے مطابق دو امریکی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو 150 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرے گی، جس میں HAWK ایئر ڈیفنس انٹرسیپٹرز اور 155 ملی میٹر کے توپ خانے شامل ہیں۔
خبر کے مطابق حکام نے بتایا کہ توقع ہے کہ ہتھیاروں کے امدادی پیکج کی پیر کو نقاب کشائی کی جائے گی، حکام نے نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پیکج عوامی نہیں تھا۔