Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امامیہ کالونی میں موجود پرفیوم تیار کرنے والی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے12 افراد جاں بحق

سلنڈر پھٹنے سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری کے مالک غلام رسول بھی جاں بحق

لاہور(نیوز پلس) لاہور میں شاہدرہ کے علاقے امامیہ کالونی میں موجود پرفیوم تیار کرنے والی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے تباہی مچ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے.اطلاعات کے مطابق دھماکے سے دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے بعد وہ زمین بوس ہو گئی اور اس کے ساتھ نمکو بنانے والی فیکٹری بھی مکمل طورپر تباہ ہو گئی اس حوالے سے ڈی او ریسکیو رانا اعجاز نے بتایا کہ آتشزدگی کے وقت 15 سے زائد مزدور فیکٹری میں کام میں مصروف تھے.ہلاکتوں کی وجوہات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تھا تاہم چھت گرنے سے ملبے تلے دبنے کے باعث ہلاکتیں ہوئیں سلنڈر پھٹنے سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری کے مالک غلام رسول بھی جاں بحق ہوگئے ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ کے باعث فیکٹری کی بالائی منزل پر واقع کوارٹرز کی چھت گرنے سے 12 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی.علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہیں یہ معلوم تھا کہ اس فیکٹری میں کپڑا بنتا ہے لیکن یہاں پرفیوم تیار کیے جانے اور کیمیکل کی موجودگی کا علم مذکورہ واقعے کے بعد ہوا واقعے کے اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے اور ریسکیو ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ریسکیو کا عملہ فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اب تک 6 افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکالا جاچکا ہے.واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے جن افراد کی شناخت ہوئی ان میں 37 سالہ جمیل، 65 سالہ زاہد، ان

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More