الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی الزامات کی سختی سے تردید
الیکشن کمیشن راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کے کسی عہدہ دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایت جاری نہیں کیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، یا پریذائڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈلٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہو تا ہے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمشین اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروائے گا۔