اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کررہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، اپنے مؤقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئین کی حکمرانی اوربلا تفریق احتساب کے داعی ہیں، قوم گواہ ہے سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق،امین قرار دیا، کون بد دیانت ٹھہرا۔