Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

رہبر کمیٹی مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کررہی ہے

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کررہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، اپنے مؤقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئین کی حکمرانی اوربلا تفریق احتساب کے داعی ہیں، قوم گواہ ہے سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق،امین قرار دیا، کون بد دیانت ٹھہرا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More