Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کا نوٹس

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کا نوٹس

فارم میں آمدنی ، اخراجات ، فنڈنگ ذرائع ، اثاثے اور واجبات کی تفصیل لازم قرار

اسلام آباد: (خاور عباس شاہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے یاد دہانی نوٹس جا ری کر دیا ، ڈاک ، فیکس، کوریئر سروس یا کسی اور طریقے سے موصول ہونے والے موصولات قبول نہیں کیے جائیں گے،ترجمان

 سیاسی جماعتوں اپنے اکائونٹس کے مربوط گوشوارے الیکشن کمیشن میں 29 اگست 2025 تک جمع کروائیں، سٹیٹمنٹ /فارم بنام سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ، شاہراہ دستور ، سیکٹر جی فائیو/ٹو اسلام آباد پر پارٹی عہدیدار کے ذریعے پہنچایا جائیگا،ڈاک ، فیکس، کوریئر سروس یا کسی اور طریقے سے موصول ہونے والے موصولات قبول نہیں کیے جائیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 204  اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 159  اور 160 کے تحت یاد دلاتا ہے کہ انہیں جون 2025 میں ختم ہونے والے مالی سال 25-2024 کے لیے اپنے اکائونٹس کے مربوط گوشوارے الیکشن کمیشن میں 29 اگست 2025 تک یا اس سے پہلے جمع کروانے ہوں گے۔

 واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 210 کا متن ہے کہ کوئی سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے ذریعے درج تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی ۔ سالانہ آمدنی اور اخراجات  ،فنڈنگ کے ذرائع؛اوراثاثے اور واجبات شامل ہوں گے۔

 الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ جو چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہو اور پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہو کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو کوئی فنڈ نہیں ملا؛گوشواروں میں پارٹی کی مالی حالت کے بابت درست معلومات موجود ہے؛ مذکورہ بالا تفصیلات زیر دسختی / مجاز عہدیدار کے علم اور یقین کے مطابق درست ہیں،

گوشواروں کی منسلک کی گئی تفصیلات رپورٹ چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی طرف سے آڈٹ شدہ ہے ، گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم-ڈی پر جمع کروائی جائیں۔

پرنٹ شدہ فارم ایکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمیشنرز، پنجاب ، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دفاتر میں مفت دستیاب ہیں۔

فنڈز کے ذرائع  کے لیے پرفارما اور فارم-ڈی بھی ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔  فارم5- میں اوور رائیٹنگ(Over Writing)قابل قبول نہیں۔ آڈیٹر کے حوالے سے آئی سی اے پی کی جانب سے جاری کردہ رکنیت / سرٹیفکیٹ کو آخری درست تجدیدی سرٹیفکیٹ کے ساتھ فارم-ڈی میں شامل کیا جائے۔

فارم-ڈی کے ساتھ2024۔07۔01 سے 2025۔06۔30 کی مدت کے لیے ہر بینک کی بینک اسٹیٹمنٹ کی کاپی بھی مہیا کرنا ہوگی۔ مذکورہ سٹیٹمنٹ /فارم بنام سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ، شاہراہ دستور ، سیکٹر جی فائیو/ٹو اسلام آباد پر پارٹی عہدیدار کے ذریعے پہنچایا جائیگاجو کہ الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 156 کے مطابق پارٹی سربراہ کی طرف سے باقاعدہ طور پر مجاز ہو۔ ڈاک ، فیکس، کوریئر سروس یا کسی اور طریقے سے موصول ہونے والے موصولات قبول نہیں کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More