Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن میں غیرآئینی طورپر ارکان کی تقرری کی کوشش کے پیچھے مجرمانہ مقاصد ہیں۔مریم اورنگزیب

چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ آئین کے مطابق اور خوش آئند ہے

 

اسلام آباد(نیوز پلس)ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے نئے نامزد ارکان سے حلف نہ لینے پر چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ اس بات ثبوت ہے کہ حکومت نے غیرآئینی، غیرقانونی، غیرپارلیمانی اور بدنیتی پر مبنی اقدام کیا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں غیرآئینی طورپر ارکان کی تقرری کی کوشش کے پیچھے مجرمانہ مقاصد ہیں، عمران خان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے آپ فارن فنڈنگ کیس میں جواب سے بچنا چاہتے ہیں۔ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ آئین کے مطابق اور خوش آئند ہے، اب عمران خان کی اٹھارہ جعلی اکاؤنٹس سے خود کو بچانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے اور سلیکٹڈ کو ہر جگہ سلیکٹڈ چاہئیں تاکہ خود کو ہر معاملے میں کلین چٹ دلا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More