Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اقوام متحدہ کا 75 واں سیشن 21 سے 29 ستمبر تک ہو گا

اقوام عالم کے 121 صدور، 54 وزرائے اعظم، ایک نائب صدر اجلاس سے خطاب کریں گے

نیو یارک ( نیوز پلس) اقوام متحدہ کا 75 واں سیشن 21 سے 29 ستمبر تک ہو گا۔ کورونا وبا(کووڈ-19) کے باعث عالمی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ اقوام عالم کے 121 صدور، 54 وزرائے اعظم، ایک نائب صدر اجلاس سے خطاب کریں گے۔

22 سمتبر کو صدر روس ولادی میر پوتین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن سے خطاب کریں گے۔ صدر روس پہلے دن اقوام متحدہ سے خطاب کرنے والے ساتویں لیڈر ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ اجلاس میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر اٹھائے جانے والے مظالم کے خلاف اپنا موقف پیش کریں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More