Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اقوام متحدہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت پر مخالفت کر دی

اقوام متحدہ سزائے موت کے خلاف ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجرک

نیویارک(نیوز پلس/ مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت دینے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کیس اپیل کے عمل میں ہے لیکن اقوام متحدہ سزائے موت کے خلاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یو این او غداری کے الزام میں سابق صدر کو پھانسی دینے کی مخالفت کرتی ہے،پرویز مشرف کو سزائے موت کے سوال کے جواب میں ترجمان یو این او سٹیفن ڈوجرک نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کیس اپیل کے عمل میں ہے لیکن اقوام متحدہ سزائے موت کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت جج جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا اور پرویز مشرف کی لاف کو ڈی چوک پر تین دن لٹکانے کا حکم جاری کیا تھا جبکہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے پرویزمشرف کو بری کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More