اقوام متحدہ فیلوشپ پروگرام کے وفد کا دورہ پاکستان، تخفیف اسلحہ پر بریف کیا گیا، ممتاززہرابلوچ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فیلوشپ پروگرام کے شرکا ء23اکتوبر تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ دورے پر آئے وفد کو ڈی جی آرمز کنٹرول اور سفیر طاہر اندرابی نے بریفننگ دی، دورے پر آئے وفد کو پاکستان کی جانب سے آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ پر بریف کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت 25ممالک کے ممبران وفد کا حصہ ہیں، پاکستان کی جانب سے شیڈول کیا گیا یہ ایک بین الاقوامی مطالعاتی دورہ ہے۔ فیلوشپ ممبران پاکستان سینٹر آف نیوکلیئر سکیورٹی پاکستان آرڈینس فیکٹری واہ کا بھی دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ممبران ہیوی مکینکل کمپلیکس ٹیکسلا نیشنل سینٹر فار فزکس اور سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹیجک سٹڈیز کا بھی دورہ کریں گے جبکہ شرکاء کو ان اداروں کے دورے کے دوران پاکستان کی نیوکلر سیفٹی اور سکیورٹی بارے بریف کیا جائے گا۔