Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ آرمی چیف

افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ آرمی چیف

 

  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمارے قومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے۔ قیام پاکستان کا مقصد صرف جغرافیائی خطے کا حصول نہ تھا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے  تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا فوج پر غیر متزلزل اعتدماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے کوئی منفی قوت اعتماد اور محبت کے اس رشتے کو نہ کبھی کمزور کر سکی نہ ائندہ کر سکے گی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کا مخصوس انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا اور مادر وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے آغاز پربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تقریرسنائی گئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکوجنرل سلیوٹ پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں اپاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھاکہ یوم آزاد کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتاہوں، ہمارے قومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے جو دو قومی نظریہ پر مبنی ہے، دو قومی نظریے نے برِصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، ثقافت اور تہذیب کا موقع فراہم کیا، یہ ملک نہ صرف قائم رہنے بلکہ دنیائے عالم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے معرضِ وجود میں آیا۔

جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اِسی مناسبت سے قائد اعظم کے تاریخی الفاظ انتہائی اہم ہیں “آئیے اب ہم سب ملکر اپنی قوم کو بنائیں اور اسکی تعمیر نو کریں”، پاکستان کے قائدین اور کارکنان کے ساتھ ساتھ شہدا، غازیوں اور لواحقین کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں، آج ان آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی طور پر ہم من حیث القوم ہمیشہ ہر مشکل کے بعد اور بھی زیادہ مضبوط بن کر ابھرے اس میں قوم اور افواج کا باہمی اعتماد کلیدی ہے نااتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کر کے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔

افواج پاکستان نے ملک کے اندرونی اور بیرونی دفاع کی قسم کھا رکھی ہے: آرمی چیف

آرمی چیف کا کہناتھاکہ  قوم کا پاک فوج پر غیرمتزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، کوئی منفی قوت، اعتماد اور محبت کے اس رشتے کو نہ کبھی کمزور کرسکی، نہ ہی آئندہ کرسکے گی، افواج پاکستان نے ملک کے اندرونی اور بیرونی دفاع کی قسم کھا رکھی ہے، ہم کسی بھی صورت اور قیمت پر اپنی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاکستان کا مقام خطے، مسلم امہ اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،  بے پناہ قُدرتی وسائل، جفاکش عوام اور حوصلہ مند نوجوانوں کی بدولت، بلاشبہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور قانون نافز کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور لازال قربانیاں دی ہیں مستقبل میں بھی افواج پاکستان کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنے کا مصمم اور غیر متزلزل ارادہ رکھتی ہے عذم استحکام قومی عزم کا استعارہ سلامتی کی جامن اور وقت کاا اہم تقاضہ ہے،

فتنہ الخوارج کی ریاست اور شریعت مخالف کارروائیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے فتنہ نے دوبارہ سر اٹھایا ہے: آرمی چیف

فتنہ الخوارج کے حوالے سے جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں بالخصوص، فتنہ الخوارج کی ریاست اور شریعت مخالف کارروائیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے فتنہ نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، اِسی فتنے کے بارے میں کہا تھا کہ “اگر تم شریعتِ اسلام کو نہیں مانتے،آئین پاکستان کو نہیں مانتے تو ہم بھی تمھیں پاکستانی نہیں مانتے”، ہمارے پختون بھائیوں نے جرات، ایثار اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے، اِس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے اور آپ کی مرہونِ احسان ہے۔

بلوچستان بہادر اور حب الوطن لوگوں کا مسکن ہے: آرمی چیف

بلوچستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان بہادر اور حب الوطن لوگوں کا مسکن ہے، پاک فوج، حکومتِ پاکستان اور بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان اور اِس کی غیور عوام کی سالمیت اور فلاح و بہبود کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

آئین پاکستان نے آزادی اظہار رائے کی واضح حد بندی بھی کر رکھی ہے: آرمی چیف

انہوں  نے آزادی اظہار رائے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے کی آئین اجازت دیتا ہے آئین پاکستان نے آزادی اظہار رائے کی واضح حد بندی بھی کر رکھی ہے۔

آرمی چیف آزادی رائے پر  نے علامہ اقبال کا اشعار پڑھے “آزادی افکار سے ہے ان کی تباہی، رکھتے نہیں جو فکر و تدبُّر کا سلیقہ، ہو فکر اگر خام تو آزادی افکار، انسان کو حیوان بنانے کا طریقہ”۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج آزادی کا جشن مناتے ہُوئے ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط سے آزادری کیلئے کوشاں ہیں۔

ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کے حق خودارادیت کی جدجہد میں چٹان کی طرح کھڑے ہیں : آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کے حق خودارادیت کی جدجہد میں چٹان کی طرح کھڑے ہیں انہیں ہر طرح کی سیاسی اور اخلاقی ےعاون کا بھرپور یقین دلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چینم سعودی عربم متحدہ عرب امارات  قطر اور ترکیہ کے شکر گزار ہیں جو ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہیں۔

دشمنوں کو ہمارا جواب تیز اور دردناک ہوگا: آرمی چیف

پاکستان دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم دمشنوں کو واضع پیغام دیتے ہیں کہ ہم چاہے روایتی یا غیر روایتی جنگ ہو۔ ڈئینمک یا پروڈکٹو جنگی حکمت عملی ہو ہمارا جواب تیز اور دردناک ہو گا ہم یقیناً گہرا اور دورس جواب دیں گے۔

سپہ سالار نے کہا کہ آزادی چکائے بغیر نہیں ملتی ازادی کے لئے بیٹوں اور بیٹیوں کی قربانی دینی پرتی ہے جس کے لئے ہم ہمیشہ تیار ہیں۔

افغانستان فتنہ الخوارج کو اپنے درینہ خیر خواہ اور برادر ہمسائے ملک پر ترجیحی نہ دیں:  آرمی چیف

افغانستان سے متعلق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ اسلامی ملک ہے ہم افغانستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں ان کے لئے ہمارا پیغام ہے فتنہ الخوارج کو اپنے درینہ خیر خواہ اور برادر ہمسائے ملک پر ترجیحی نہ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More