Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

افغان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کو ایک سال کے لیے معطل

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پشاور میں پریکٹس کرنے پر معطل کیا

 

افغانستان (نیوز پلس)پاکستان میں پریکٹس کیوں کی،افغانستان کرکٹ بورڈ نے پشاور سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کو ایک سال کے لیے معطل کردیا جس کے بعد وہ اس عرصے میں کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے قبل ازیں محمد شہزاد کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کیا تھا، تاہم اب ان کی معطلی کی مدت ایک سال مقرر کردی گئی ہے۔شہزاد کو بیرون ملک سفر کرنے سے قبل بورڈ سے اجازت لینے کی پالیسی کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔وکٹ کیپر بیٹسمین پاکستان کے شہر پشاور سے تعلق رکھتے ہیں اور حال ہی میں وہاں پریکٹس کرتے نظر آئے تھے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ‘بورڈ کے پاس ملک میں ہی ٹریننگ اور پریکٹس کی تمام سہولیات موجود ہیں اور افغان کھلاڑیوں کو ان مقاصد کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں ہے۔’

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More