اسلام آباد(نیوزپلس) پاکستان نے افغانستان میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر پاک افغان کراسنگ پوائنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر کراسنگ پوائنٹس 27 اور 28 ستمبر کو بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدارتی انتخابات کے تناظر میں پاک افغان بارڈر کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر کراسنگ پوائنٹس 27 اور 28 ستمبر کو بند رہیں گے۔پاک افغان سرحد پر گزرگاہیں اور کارگو ٹرمینلز بھی دو دن بند رہیں گے جبکہ 29 ستمبر کو پیدل جانے والوں اور گاڑیوں کی بھی سخت چیکنگ کی جائے گی۔