Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

افغانستان نے اگر بگرام ائیر بیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے ، صدر ٹرمپ کی دھمکی

افغانستان نے اگر بگرام ائیر بیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے ، صدر ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر  افغان حکومت نے بگرام ائیر بیس واپس نہ دی تو سنیگن نتائج ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  سوشل میڈیا پلیٹ ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ‘اگر افغانستان بگرام ائیربیس  واپس نہیں دیتا جنہوں نے اسے بنایا یعنی امریکا، تو بہت بر اہوگا’۔

 

صدر ٹرمپ - ٹویٹ - ایکس

امریکی اخبار کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشت گردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں ۔بگرام ائیربیس پر محدود تعداد میں امریکی فوج کی تعیناتی پر غور کیا جا رہاہے ۔

مذاکارات کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر کر رہے ہیں۔

حزب اللہ کی سعودی عرب کو تمام اختلافات بھلا کر نئے باب کے آغاز کی دعوت

 

اس سے پہلے ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ بگرام ائیربیس امریکا کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔بگرام فوجی ائیر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں ، یہ ائیر بیس اس لیے بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اُس مقام سے صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے ۔

خیال رہے کہ 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے دوران امریکا نے 20 سال بعد بگرام ائیر بیس افغان حکام کے حوالے کر دی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More