اقوام متحدہ (نیوزپلس) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ "افغانستان” میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں اور معاش کو بچانے کے لیے مسلسل امداد کا سلسلہ بہت ضروری ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوسی ایچ اے) نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار افغانستان میں موسم سرما میں امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اوسی ایچ اے نے کہاکہ گزشتہ ہفتے، ننگرہار، کنڑ اور نورستان صوبوں میں 81,000 سے زیادہ لوگوں نے امداد حاصل کی اور تقریباً 284,500 لوگوں کو امدادی خوراک جبکہ پکتیا اور کابل سمیت دیگر صوبوں میں تقریباً 46,000 لوگوں کو نقد امداد دی گئی ۔
Courtesy: APP