راولپنڈی (نیوز پلس)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہنا ہے کہ اس سال بھی یوم دفاع قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا اور شہداء کے لواحقین کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرنے لیے ہر شہید کے گھر پہنچا جائے گا۔ شہدا کے اہل خانہ کو یہ احساس دلایا جائے گا کہ ان کے پیاروں نے مادر وطن کے لیے قربانی دی، قوم اور پاک فوج اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔پاک فوج کے پرومو میں مسلح افواج کے شہدا کیساتھ ملک کے دو شہید وزراء اعظم لیاقت علی خان اور بے نظیر بھٹو کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔