اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
پی ایس ایل 8 کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 8 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ کراچی کنگز کا پی ایس ایل 8 مکا سفر تکیمل کو پہنچا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 میچز میں سے 4 میں فاتح رہی جبکہ اسے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، یوں پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 8 پوائنٹس ہیں۔
کراچی کنگز جس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 کا بڑا ہدف دیا تھا، لیکن وہ اس کا دفاع کرنے میں ناکام ثابت ہوئی اور میچ 4 گیندوں قبل ہی ختم ہوگیا۔
عماد وسیم کے 92 رنز کی بدولت بڑا اسکور بنانے والی کراچی کنگز ایونٹ میں 8 میچز کھیل چکی ہے، اسے صرف 2 کامیابی ملی جبکہ 6 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اعظم خان 72 رنز کی شاندار ناقابل شکست انگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 41 اور ایلکس ہیلز 34 رنز بنا کر نمایاں بیٹمسین رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 4 وکٹ پر 204 رنز بنا کر فتح سمیٹی۔