اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 229رنز کا پہاڑ جیسا ہدگ دیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر عبور کر لیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا
پی ایس ایل9 کے راولپنڈی میں آخری میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 229رنز کا پہاڑ جیسا ہدگ دیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر عبور کر لیا۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں پر 228 رنز کا بڑا سکورکیا، ملتان کے عثمان خان نے 50گیندوں پر 15چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست100 رنز بنائے۔
سلطانز کے چارلس42اور یاسرخان33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے2 جبکہ نسیم شاہ اور حنین شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر 232 رنز بنا کر میچ 3وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو84، شاداب خاب54، حیدرعلی19 اور فہیم اشرف23 اور عمادوسیم 30رنز ناؤٹ آؤٹ کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
ملتان سلطان کی جانب سے عباس آفریدی نے3، محمدعلی نے 2 جبکہ جارڈن اور ڈیوڈ ولی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔