Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری بحال کرنے کا حکم

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے فیصلہ سنایا

اسلام آباد(نیوز پلس) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مشتاق سکھیرا نے برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا، حکومت نے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کے 31 اگست کے نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا تھا۔ 13 جون کو مشتاق سکھیرا کو برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کو 14 جون کو درخواست کے فیصلے تک بحال کر دیا تھا۔ حکومت نے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے کر برطرف کیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے فیصلہ سنایا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More