اسلام آ باد (نیوز پلس)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی کراچی میں علاج کرانے کیلیے دائر درخواست مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق منگل 12 نومبر کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے آج صبح دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سابق صدر کے وکیل سردار لطیف کھسہ نے دلائل میں کہا تھا کہ آصف علی زرداری کی میڈیکل ہسٹری کراچی میں ہے اور ان کا بہترعلاج کراچی میں ہی ممکن ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے پہلے کوئی بھیک مانگی نہ اب مانگیں گے جبکہ نیب پراسیکوٹر نے کراچی منتقلی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم کو مکمل علاج مل رہا ہے اور زرداری کو جیل سے اسپتال پہلے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ ان کو بیڈ بھی یہ عدالت لگا کر دے، ایسی درخواست دینی ہے تو حکومت کو دیں۔اس سے قبل عدالت نے سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کی تھی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی کراچی میں علاج کرانے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی
منگل 12 نومبر کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے آج صبح دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا
Pic10-007
ISLAMABAD: Jun10- Former Pakistan President Asif Ali Zardari leaving Islamabad High Court as court rejected an extension in pre-arrest bail on Monday. The NAB team investigating the money laundering and fake accounts case already obtained arrest warrants for the PPP co-chairperson and were waiting outside Zardari residence to arrest him. However, Zardari left the court before the verdict was announced. It was earlier reserved. He reportedly did not get permission to leave the court before the verdict was announced and just left. The court had told him to wait for the verdict. Zardari’s next step will be to approach the Supreme Court and ask it to suspend the high court’s order. He got an extension in his pre-arrest bail five times. ONLINE PHOTO by Sunny Ghouri