Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد دنیا کا واحد شہر ہے جہاں انسان خود کو محفوظ سمجھتا ہے۔ شہزاد اکبر

اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے بھی دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے قربانیاں دیں، جو قابل تعریف ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہنا تھا کہ اسلام آباد واحد شہر ہے جہاں سیفٹی کا احساس ہوتا ہے۔ یاد گار شہداء پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے پر اسلام آباد پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس اچھا کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد دنیا کا واحد شہر ہے جہاں انسان خود کو محفوظ سمجھتا ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے بڑھتے کینسر کا بھی سامنا کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے بھی دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے قربانیاں دیں، جو قابل تعریف ہیں،طانوی شاہی جوڑے کے دورے کے دوران بھی اسلام آباد پولیس کا اہم کردار تھا،موٹروے پولیس کا کردار بھی مثالی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتری کیلئے کوشش کرے گی۔قبل ازیں شہزاز اکبر نے پولیس لائنز ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پولیس لائنز میں پودا بھی لگایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More