Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظ
آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے۔شہبازشریف

اسلام آباد:   وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرکے وہاں جاری تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی پارک کی تعمیرمیں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کے مشکور ہیں، سہولتوں کے اعتبار سے یہ جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے، حکومت سنبھالتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی پارک اس خطے میں رول ماڈل ہوگا، آئی ٹی پارک میں 120 دفاتر ہوں گے، بزنس سپورٹ سینٹر بھی آئی ٹی پارک میں قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ماہرین کے ساتھ اس پارک کا قریبی رابطہ ہوگا، آئی ٹی پارک میں ریسٹ ہاس بھی تعمیر کیا جائے گا، آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک پاکستان کا بین الاقوامی معیار کے مطابق پہلا کیٹیگری 3 کا ٹیکنالوجی پارک ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر24گھنٹے تعمیراتی کام کرنے کا نظام متعارف کروایا تھا، خوش آئند بات ہے کہ اس منصوبے کی جلدازجلد تکمیل کے لیے اس پر 24 گھنٹے کام جاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی، بذاتِ خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کردیا ہے، پروجیکٹ ٹیم اوروزارت آئی ٹی اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلیے اقدامات تیزکریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More