پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کردیا ۔پروڈکشن آرڈر پر جیل سے باہر آنے والے سابق صدر سے جب صحافی نے سوال کیا کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن دوبارہ استعمال کریں گے؟ جس پر آصف زرداری نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’انشاء اللہ انشاء اللہ‘۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف دوبارہ قرارداد لانے کے لیے تین ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے، تاہم ایک مرتبہ جنگ نہیں جیت سکے لیکن دوبارہ جیت جائیں گے۔انہوں نے میں خفیہ رائے شماری کو ختم کرنے کے لیے رولز میں ترمیم کا عندیہ بھی دے دیا۔ایک سوال کے جواب میں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی اپنی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں ہے، لہٰذا وہ ’خواجہ آصف کے بیانات پر ردعمل نہیں دینا چاہتے‘۔