اسلام آ باد (نیوز پلس) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجا ظفر الحق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)اب کوئی بھی کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہی،او آئی سی مسئلہ کشمیر میں بھی کوئی موثر کردار ادا نہیں کرسکی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء ر اجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو زیادہ متحرک کردار ادا کرنا چاہیے مگر وہ فی الحال کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ سینیٹر راجا ظفر الحق کا مزید کہناتھا کہ ایک ملک سوگ میں ہے، اسے اس وقت یہ کہنا کہ آپ کوئی انتہائی قدم نہ اٹھائیں، یہ مناسب نہیں ہے۔