Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلامی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 6.2 ارب ڈالرکی معاونت جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.5 ارب ڈالرکی امداد کا اعلان

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر محمدالجسیرنے کہاکہ اسلامی ترقیاتی بینک گروپ آئندہ تین برسوں میں پاکستان کو4.2 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا

اسلامی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 6.2 ارب ڈالرکی معاونت جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.5 ارب ڈالرکی امداد کا اعلان

جینیوا

اسلامی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک نے پاکستان کیلئے 6.2 ارب ڈالرکی معاونت کااعلان کیاہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بھی پاکستان میں سیلاب کے بعد تعمیرنواوربحالی کے منصوبوں کیلئے 1.5 ارب ڈالرکی امدادکا اعلان کیاگیاہے۔

اسلامی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک نے حالیہ بدترین سیلاب کے بعد پاکستان میں موسمیاتی اورماحولیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ اوربحالی کیلئے جنیوامیں منعقدہ کلائیمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرس کے موقع پراس معاونت کااعلان کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر محمدالجسیرنے کہاکہ اسلامی ترقیاتی بینک گروپ آئندہ تین برسوں میں پاکستان کو4.2 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔دوسری جانب عالمی بینک نے سیلاب کے بعد تعمیرنواوربحالی کے منصوبوں کیلئے 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کااعلان کیاہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی کانفرنس کے موقع پرپاکستان کیلئے 1.5 ارب ڈالرکی معاونت کا اعلان کیا۔

مختلف ممالک، دوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کیلئے مالی امداد اورمعاونت کے اعلانات سے پاکستان کی قیادت کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں اورلوگوں کی بحالی اورتعمیر نوکیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل مجتمع کرنے کی کوششوں کوکامیابی ملی ہے۔اس کانفرنس کے موقع پرکئی ممالک نے بھی پاکستان کیلئے مالی وتکنیکی حمایت کے اعلانات کئے ہیں۔

سورسز ۔ اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More