Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، ایرانی صدر

اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، ایرانی صدر

پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہیں ، مسعود پژشکیان

اسلام آباد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے عصر حاضر میں مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔

 ایرانی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے  ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے  قرآنی آیات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہمارا دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور عوام کی جانب سے ایران پر امریکی اوراسرائیلی جارحیت میں بھرپور موقف اپنایا اور ہمارا ساتھ دیا جس پر ہم شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی اپنے اشعار میں اتحاد اور بھائی چارہ کا درس دیا اور ملت اسلامیہ کو وحدت قرار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی تعلقات گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر اتحاد کا سبق ہمارے پیغمبر نے بھی دیا تھا اور جب تک ہم متحد رہیں گے تو ہماری خودمختاری قائم رہے گی۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کو اپنا ہمسایہ ہی نہیں بلکہ بھائی سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دے کر ہم باہمی تجارت کو 3 ارب ڈالر سے بہت جلد 10 ارب ڈالر کے ہدف تک توسیع دے سکتے ہیں۔ ا?ج ہم نے سیاست، ثقافت وغیرہ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے متحدد دستاویزات پر دستخط کئے ہیں، جس سے ٹرانسپورٹ، سائنس وٹیکنالوجی، ثقافت، سیاحت اور کاروباری شعبوں کی ترقی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان اہم معاہدوں پر عملدرامد کو یقینی بنانے کے حوالہ سے باہمی رابطوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کی رہداریوں ریل، روڈ اور بحری روٹس کی ترقی، بارڈر مارکیٹس، مشترکہ فری اکنامک زونز کا قیام ہمارے لئے اشد ضروری ہے جس سے دونوں ممالک کے رابطوں میں استحکام اور وسعت ا?ئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے سرحدی علاقوں میں خطرات کے تناظر میں دونوں ممالک کے عوام کے تحفظ کیلئے باہمی اقدامات ناگزیر ہیں۔

 ایران کے صدر نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امور پر دونوں ممالک کی رائے مشترک ہے اور معاشی رابطوں کے فروغ سے ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے فلسطین، لبنان اور شام میں انسانی حقوق کی پامالی کیاسرائیلی اقدامات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نسل کشی کے اقدامات کا مرتکب ہے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران یقین رکھتے ہیں کہ علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کے فروغ سے توسیع پسندانہ عزائم کو روکا جاسکتا ہے تاکہ خطے میں سکیورٹی و سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کیلئے علاقائی اور عالمی اشتراک کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دوہرے معیار کو ترک کرتے ہوئے جارحیت کا خاتمہ یقینی بنانا چاہئے، رکن ممالک کی خودمختاری یقینی بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے جامع کردار کی ضرورت ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں مہمان نوازی پر ایک مرتبہ پھر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی تاکہ باہمی تعلقات کے فروغ کے عمل کو مزید وسعت دی جاسکے۔قبل ازیں پاکستان اور  ایران نے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا، اس حوالہ سے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم  ہاؤس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More