Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ارشد ندیم نے عزم و استقامت اور بہترین کارکردگی کے باعث یہ تمغہ جیتا، آرمی چیف

ارشد ندیم نے عزم و استقامت اور بہترین کارکردگی کے باعث یہ تمغہ جیتا، آرمی چیف

 آرمی چیف نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو سراہا

راولپنڈی:   آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اپنے عزم و استقامت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے باعث یہ تمغہ جیتا،ارشد ندیم کا کارنامہ قومی فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو سراہا اور ان کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیا۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نیکھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ اور انہیں بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور چیلنجز پر قابو پانے، کامیابی حاصل کرنے میں محنت اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خوشحال پاکستان کے مقصد کے حصول کیلئے نوجوانوں کی سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا پوری قوم نے ارشد ندیم کو ان کے کارنامے کے مطابق نوازا ہے۔

آرمی چیف نے محنت اور عزم کی اہمیت پر زور دیا اور ارشد ندیم کے آغاز سے کامیابی کے حصول تک کے متاثر کن سفر پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ارشد ندیم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

 تقریب میں لیجنڈز جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق بھی شریک تھے۔

ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا اہتمام

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ کے اعزاز میں آرمی جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

ارشد ندیم - آرمی چیف
ارشد ندیم اینڈ فیملی – آرمی چیف

 

اولمپیئن ارشد ندیم کی اولمپکس میں تاریخی پرفارمنس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں تقریب کا اہتمام کیا۔

جنرل عاصم منیر- صلاح الدین
جنرل عاصم منیر- صلاح الدین

 

تقریب میں پاکستان کے مختلف کھیلوں کی ٹیموں اور عظیم اولمپئینز نے شرکت کی جن میں 1984 میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم، موجودہ قومی کرکٹ ٹیم، اسٹریٹ فٹ بال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بلائنڈ کرکٹ ٹیم اور خواتین کی گول بال ٹیمیں، کامن ویلتھ، سیف گیمز اور ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والوں کے ساتھ ساتھ پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس شامل تھے۔

تقریب کے نمایاں شرکا میں جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق سمیت چند عظیم کھلاڑی شامل تھے۔تقریب میں ارشد ندیم کے قریبی رشتہ داروں، ساتھیوں اور کوچز نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیفٓ قومی کھلاڑی
آرمی چیفٓ قومی کھلاڑی

 

آرمی چیف نے ارشد ندیم کو انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے کے قابل ذکر کارنامے کو سراہتے ہوئے اس کی وجہ ان کے عزم، استقامت اور بہترین کارکردگی کو قرار دیا۔

انہوں نے محنت اور عزم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ارشد ندیم کے کارنامے کو قوم کے لیے قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اس کارنامے کو پوری قوم نے سراہا۔جنرل عاصم منیر نے خوشحال پاکستان کے حصول کے لیے ناصرف کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس بلکہ پاکستانی نوجوانوں کی بھرپور حمیات اور انہیں بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ارشد ندیم نے تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی نوجوانوں کو انتہائی باصلاحیت قرار دیتے ہوئے انہیں چیلنجوں پر قابو پانے اور کامیابی کے حصول کے لیے محنت، مثبت سوچ اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More