Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا

 

 اسلام آباد: (نمائندہ خصؤصی)  صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا۔اتوار کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان’عطا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو، فیلڈ مارشل،ایئرچیف اور نیول چیف سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More