Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اراکین قومی ااسمبلی کو قانون سازی کے مسودوں پر معاونت کیلئے ڈرافٹنگ کونسل قائم

اسپیکر قومی اسمبلی ڈرافٹنگ کونسل کے سرپرست ہوں گے۔ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد (نیوزپلس) اسپیکر نیشنل اسمبلی اسد قیصر کی منظوری کے بعد اراکین قومی ااسمبلی کو قانون سازی کے مسودوں پر معاونت کیلئے ڈرافٹنگ کونسل قائم کردی گئی۔ قومی اسمبلی کے ترجمان مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈرافٹنگ کونسل کے سرپرست جبکہ دیگر ارکان میں وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، اسد عمر، سردار ایاز صادق اور رانا تنویرشامل ہوں گے۔ترجمان کے مطابق راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شاہدہ اختر علی، سردار محمد اسرار ترین، غوث بخش مہر اور امیر حیدر ہوتی بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ صابر قائم خانی، چوہدری سالک حسین، محمد حسین نوٹے زئی اور ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق کونسل ڈرافٹنگ ونگ کی پیریاڈیکل رپورٹ اور کام کے معیار کا جائزہ لے گی۔ کونسل کسی بھی موضوع پر قانون سازی کیلئے بل کا مسودہ تیار کرے گی، جبکہ پہلے منظور شدہ بلوں میں ترمیم کیلئے ڈارفٹنگ ونگ کو ہدایات بھی دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More