کراچی (نیوز پلس) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان کی چھوٹی بہن حبا خان نے بھی شوبز انڈسٹری میں انٹری دی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
پاکستان ڈراما انڈسٹری میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنانے والی عائزہ خان نے اپنی چھوٹی بہن حبا خان کی بھی شوبز میں انٹری کروا دی ہے جس کا اندازہ اُن کے حالیہ فوٹو شوٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں اداکارہ کے ساتھ اُن کی بہن حبا خان بھی نظر آرہی ہیں۔
حبا خان کی نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اُن کے نئے کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ صارفین کی جانب اُن کے کام کو خوب سراہا بھی جارہا ہے۔