Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ صبا قمر نے اداکارہ مایا علی کو ڈول قرار دیا

صبا قمر نے مایا علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں ’ڈول‘ قرار دیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا

کراچی (نیوز پلس) اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھ کر صبا قمر نے اُنہیں ’ڈول‘ قرار دے دیا۔ ڈرامہ سیریل ’ایک نئی سنڈریلا‘ میں سنڈریلا /میشا کا مرکزی کردار ادا کرنے والی مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے شوٹ کی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں اُنہوں نے ہلکے گلابی رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویروں میں اداکارہ گھومتی نظر آرہی ہیں جس سے اُن کی فراک کی خوبصورتی مزید واضح ہو رہی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر صرف دو دل والے ایموجی بنائے۔مایا علی کی نئی تصویروں کو دیکھ کر جہاں مداحوں نے اُن کے حُسن کی تعریفوں کے پُل باندھے تو وہیں معروف اداکارہ صبا قمر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔صبا قمر نے مایا علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں ’ڈول‘ قرار دیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More