Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

احمد کو ایک مرغے کے بدلے 15 مرغے مل گئے

اتنےتحفے اور مرغے ملنے پر 7 سالہ احمدمری خوشی سے نہال

سانگھڑ (نیوز پلس) سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں گندے پانی سے ننھے احمد مری کا ایک مرغا مرا لیکن اب اسے کئی مرغے مل گئے ہیں۔

کھپرو میں مرغے کی ہلاکت پر پی پی چیئرپرسن بلاول بھٹو زردای سے شکوہ کرنے والے ننھے احمد سے جے یو آئی کے ایک وفد نے اس کے گاؤں مہک واٹر میں ملاقات کی اور رہنما راشد محمود سومرو کی جانب سے بچے کو 3 مرغے، ایک مچھر دانی اور راشن دیا گیا۔


قبل ازیں غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سےبھی اب تک مجموعی طور پر احمد مری کو بارہ مرغے مل چکے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بچے کو خیمہ اور راشن دیا گیا، اتنےتحفے اور مرغے ملنے پر 7 سالہ احمدمری خوشی سے نہال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More