کراچی (نیوز پلس) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ احتجاج کا حق ہر کوئی رکھتا ہے مگر یہ نہیں ہونا چاہیے کہ کا پوارا نظام مفلوج کردیں،سڑ کیں بند کرنے سے ہمیں نقصان ہوگا۔ لوگوں کو اور تجارت کو اس عمل سے بہت نقصان ہوتا ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں ای سی او چیمبر آف کامرس کے تحت سرمایہ کاری کانفرنس میں تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ بلوچستان میں زراعت اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے بھرپور امکانات ہیں۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت اور سہولت فراہم کررہے ہیں۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو میں سندھ اور بلوچستان کی قومی شاہراہ پر جاری دھرنے اور احتجاج کے بارے میں کہا کہ احتجاج کا حق ہر کوئی رکھتا ہے مگر یہ نہیں ہونا چاہیے کہ کا پوارا نظام مفلوج کردیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے سے ہمیں نقصان ہوگا۔ لوگوں کو اور تجارت کو اس عمل سے بہت نقصان ہوتا ہے۔ امید ہے کہ ان مسائل کو حکومت اور اپوزیشن بات چیت کے ذریعے حل کرلیں۔