Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بالر

ابرار احمد ڈیبیو پر 7 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 22 ویں بالر بن گئے

ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بالر

نیوزپلس

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش بیٹرز کو چکرا کر رکھ دیا، ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اپسنر بالر بن گئے ،جس کے بعد چھٹی اور ساتویں وکٹ بھی لے کر اپنا ریکارڈ بہتر بنا لیا۔

ابرار احمد پہلے سیشن میں انگلش بیٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنے رہے، انہوں نے محض 13 اوورز میں انگلینڈ کے ابتدائی 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ابرار احمد نے کھانے کے وقفے کے بعد بھی انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور پاکستان کے لیے چھٹی اور ساتویں وکٹ بھی حاصل کی۔

ابرار احمد کھانے کے وقفے سے پہلے 5 وکٹیں لینے والے بھی پہلے بالر بن گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ  ڈیبیو پر 7 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 22 ویں بالر بن گئے

واضح رہے کہ محمد زاہد بھی ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 7 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More