Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آیان علی نے طویل عرصے بعد اپنی نئی تصویر شیئر کردی

آیان علی نے طویل عرصے بعد اپنی نئی تصویر شیئر کردی

ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں، ہم سے زمانہ خود ہے، زمانے سے ہم نہیں، اداکارہ کا پوسٹ میں کیپشن

کراچی:  گلوکارہ، سپر ماڈل آیان علی نے طویل عرصے بعد اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ماڈل آیان علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا ہے۔

آیان علی کو نئی تصویر میں بالکل منفرد لک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔آیان علی نے تصویر میں سفید اور سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

آیان علی کا تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں، ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں۔ تصویر کے کمنٹ باکس میں سپر ماڈل کے مداح ان سے نیا گانا ریلیز کرنے کی فرمائشیں کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More