Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آڈیشن میں کئی بار ناکامی کے بعد خودکشی کا سوچتی تھی۔ اداکارہ جیسمین بھاسن

بار بار ناکامی کی وجہ سے وہ ایما اعتماد کھو چکی تھیں

ممبئی (نیوزپلس) انڈین ٹی وی کی معروف اداکارہ جیسمین بھاسن کہتی ہیں کہ وہ آڈیشن میں کئی بار ناکامی پر خودکشی کے بارے میں سوچتی تھیں۔اس بات کا نکشاف انہوں نے ایک بھارتی ٹی وی کو دیتے ہوئے کیا

26سالہ معراوف اداکارہ کے مطابق انہیں آڈیشن کے وقت کئی مرتبہ مسترد کیاگیا جس کی وجہ سے وہ خود پر اعتماد کھو بیٹھی تھیں۔

جیسمین بھاسن کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایک جنگجو کی طرح خودکشی کے حالات کا مقابلہ کیا اور اپنی خامیوں کو قبول کرتے ہوئے اس تاریک اور مشکل مرحلے کو عبور کیا۔

جیسمین کے مطابق انھیں لگتا تھا کہ ان میں خامیاں ہیں، ان کی جلد عیب دار ہے، ان کے نقوش اچھے نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں آئے روز مسترد کر دیا جاتا ہے، ان ہی چیزوں کی وجہ سے میرے ذہن میں خودکشی کے خیالات آتے تھے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ خود کو قبول کرنے سے انہیں اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملی کیونکہ انسان کی خامیاں ہی اسے دوسروں سے منفرد اور مختلف بناتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More