اسلام آباد(نیوز پلس)وفاقی وزیرفوادچوہدری نے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت سے قریب تر موقف اپنائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پر جاری کئے گئے پیغام میں فوادچوہدری نے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کے ٹوئٹ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کہا کہ آپ کی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ تذبذب ہے، حقیقت سے قریب تر مؤقف اپنائیں، آپ کے پڑدادا بھارتی سیکولرازم اور لبرل سوچ کی نشانی تھے، ان کی طرح ڈٹ کرکھڑے ہوں۔
فواد چوہدری نے ساتھ ہی ایک شعر بھی لکھا
یہ داغ داغ اجالا، یہ شب گزیدہ سحر، وہ انتظار تھا جس کا، یہ وہ سحر تو نہیں
یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام راہول کاندگی کا کہنا تھا کہ گو کہ ہمارا حکمران جماعت کے ساتھ شدید اختلاف ہے مگر میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، پاکستان کے لیے کوئی گنجائش نہیں کہ وہ اس میں مداخلت کرے۔