ممبئی (نیوز پلس)بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوارا بھاسکر کی جانب سے سُشانت سنگھ راجپوت کے قتل کے الزام میں گرفتار سُشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو رہا کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سُشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی بھی سشانت کی خود کشی میں ملوث اور منشیات استعمال کے الزامات میں تاحال گرفتار ہیں۔ریا چکروتی کی رہائی سے متعلق بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوارا بھاسکر کی جانب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’سشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سُشانت کی موت خود کشی کے نتیجے میں ہوئی، آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) کے ڈاکٹر وں کی جانب سے تشکیل دی گئی رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ قتل کے شواہد نہیں ملے ہیں، سُشانت نے خود کشی کی، ایسے میں ریا رہا کر دینا چاہیے۔‘آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) کے ڈاکٹر سدھیر گپتا کی جانب سے سُشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تھا اور قتل کو مفروضہ قرار دیتے ہوئے رد کر دیا گیا تھا۔