Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آل پاکستان انجمن تاجران نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

لاہور۔آل پاکستان انجمن تاجران نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی 5.18فیصد اضافے کا مجوزہ فیصلے پر بھی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، ا ن اقدامات سے مہنگائی کا سونامی آئے گا جس سے ہر طرف تباہی پھیلے گی ، مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے ۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت برھنے سے اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات مزید بڑھ جائیں گے جس کے تمام شعبوں پر اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تہواروں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا وطیرہ بنا لیا ہے ،عید الفطر پر مہنگائی کی وجہ سے خریداری کے رجحان میں 50فیصد تک کمی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ عوام کی جانب سے عید الاضحی کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تاجرطبقہ شدید پریشان ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے اور قیمتوں میں حالیہ مہینوںمیں کئے گئے اضافے کو فی الفور واپس لے کر قیمتوں کو منجمد کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More