اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ کی زیر صدرات اہم اجلاس ہوا،جس میں انہوں نے زلزلہ متاثرین کیلئے ادویات اور طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جانے کی ہدایت کی ہے وزیر داخلہ کو زیر صدارت اجلاس میں حکام کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز پربریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے زلزلہ متاثرین کیلئے ادویات اور طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے متاثرین کی ہر قسم کی امداد کیلئے رابطہ ممکن کیا جائے۔ ایمبولینسز اور تمام ایمرجنسی الرٹ سروسز کو تیار رکھیں۔