سوزین سرینڈن کا فلسطینیوں کے ساتھ آزادی کے حصول تک کھڑے رہنے کا عزم
امریکی اداکارہ سوزین سرینڈن نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف نہتے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوزین سرینڈن نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف ہونے والے ایک احتجاج میں شرکت کی۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر احتجاج کی ایک ویڈیو اور احتجاج کے دوران فلسفی، نقاد اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار کارنل ویسٹ کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
سوزین سرینڈن نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آج واشنگٹن ڈی سی میں فلسطین کیلئے لاکھوں لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور ہمیں فلسطین کی آزادی تک یہ گواہی دینا ہوگی۔
انہوں نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 23,357 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 10 ہزار بچے ہیں۔