Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات

ملاقات میں امریکا افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوز پلس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور امریکی سینیٹر گراہم کی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امریکا افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے علاقائی امن و استحکام کی پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ واضح رہے سینیٹرلنڈسے گراہم امریکی سینیٹ جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین اور آرمڈ سروسز بجٹ کمیٹی کے سینئر رکن ہیں۔دوہزار انیس کے دوران امریکی سینیٹرلنڈسے گراہم کاپاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More