اسلام آ باد (نیوز پلس)ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف تین سال پورے کریں گے، چھ ماہ کو تین سال ہی سمجھیں، کسی نے توسیع کو پہلے چیلنج نہیں کیا، اس لیے کوتاہیاں ہوئیں، آرمی چیف کی غلطی نہیں، ہم نے کاغذات پورے نہیں کئے تھے، ضر وری قانون سازی کرلیں گے،انہوں نے کہا کہ کہہ سکتاہوں اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) آن بورڈ ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کچھ اور آتا تو اس کے لیے بھی تیار تھے، اس معاملے میں کوتاہی کے ذمے دار افسران ہیں، فروغ نسیم پر ملبہ ڈالنا سراسر غلط ہے۔