آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان
انٹرنشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سلہٹ میں کھلے گی جبکہ 8 اکتوبر کو آسٹرییلیا اور 11 کو کوالیفائر ون 13 اکتوبر کو نیوزی لینٖڈ کے خلاف میچ شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں ہو گا اور فائنل اکتوبر کو ڈھاکہ ہی میں کھیلا جائے گا۔