آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم کا پہلا نمبر پر براجمان
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
بھارت کے روہت شرما ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے ہی شبمن گِل ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں اور ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔
بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی اور جوش ہیزل ووڈ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی بولنگ رینکنگ میں 2 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آ گئے۔ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔