Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف بجلی بلوں میں 15 ارب روپے کا ریلیف دینے پر راضی

آئی ایم ایف بجلی بلوں میں 15 ارب روپے کا ریلیف دینے پر راضی

آئی ایم ایف بجلی بلوں میں 15 ارب روپے کا ریلیف دینے پر راضی ہو گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی کارکردگی سے مطمئن ہو کر آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں 15 ارب روپے کے ریلیف کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے ایف بی آر کا اہم کردار رہا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2 ماہ میں 20 ارب روپے کا زیادہ ٹیکس جمع کیا، جب کہ نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ، نگراں وزیر خزانہ، اور نگراں وزیر توانائی محمد علی کی ان تھک محنت بھی اس میں شامل رہی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق ہوا ہے، بلز قسطوں میں وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔


آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کے 200 یونٹس تک والے صارفین کے لیے 3 سے 4 روپے ریلیف کی منظوری دی گئی ہے، 200 یونٹس تک صارفین کے لیے ادائیگیاں مؤخر کرنے میں بھی ریلیف دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ بجلی کے 400 یونٹس والے صارفین کے لیے ریلیف نہیں ہوگا۔

وفاقی کابینہ مؤخر ادائیگیوں اور ریلیف کے لئے حتمی منظوری دے گی ، ذرائع کے مطابق ریلیف سے بجلی کے 200 یونٹس تک کے 64 فی صد صارفین کو فائدہ ہو گا، مؤخر ادائیگیوں کے لئے 10 فی صد جرمانہ بھی عائد نہیں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More